خرطوم(این این آئی)آہستہ چلو، آہستہ چلو۔سعودی بحریہ کے ایک اہلکار نے دہرایا جو سوڈان سے ایک معذور نوجوان کو سعودی عرب لے جانے والے جہاز پر سوار کروا رہا تھا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈان کی بندرگاہ سے العربیہ نیایک معذور نوجوان کے انخلا کی کوشش میں سعودی بحریہ کے اہلکاروں کی جانب سے اسے مغربی سعودی عرب کے شہر جدہ جانے والے “الدرعیہ” جہاز کے عرشے پر سوار کرانے کے دوران دل کو چھونے والے مناظر کی اطلاع دی۔
اس ویڈیو میں بحریہ کے اہلکار اسے اپنی کرسی سمیت اٹھا کر جہاز تک لے جا رہے ہیں جبکہ اس دوران وہاں موجود لوگوں کو گرمجوشی سے تالیاں بجاتے دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سوڈان سے نکالے جانے والوں شہریوں کی کل تعداد 5197 ہو گئی ہے جن میں 184 سعودی بھی شامل ہیں۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت نے سوڈان سے 100 ممالک سے 5,013 افراد کو نکالا ہے۔