جمعرات‬‮ ، 19 جون‬‮ 2025 

پاکستان کی خطے کے 9 ممالک کیلئے برآمدات 28 فیصد گرگئیں

datetime 2  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کی خطے کے 9 ممالک کیلئے برآمدات رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینے کے دوران 28.28 فیصد گر گئیں جس کی بنیادی وجہ چین کو شپمنٹس میں کمی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق صرف برآمدات میں کمی نہیں ہوئی بلکہ خاص طورپر چین سے درآمدات میں بھی کمی دیکھی گئی

حکومت کے کفایت شعاری اقدامات کے تحت درآمدی کنٹینرز کو کلیئرنس کا انتظار ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے صارفین کی اشیا کیلئے لیٹرز آف کریڈٹ (ایل سیز) کھولنے کو ترجیح نہیں دی جارہی۔ملک کی افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت، ایران، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کیلئے برآمدات کم ہو کر 2 ارب 74 کروڑ ڈالر رہ گئیں، جو مالی سال 2023 میں جولائی تا مارچ کے دوران پاکستان کی کل برآمدات (21 ارب 5 کروڑ ڈالر) کا صرف 13.83 فیصد بنتا ہے۔پاکستان علاقائی ممالک میں سب سے زیادہ برآمدات چین کو کرتا ہے جبکہ دیگر زیادہ آبادی والے ملک بھارت اور بنگلہ دیش پیچھے رہ گئے تاہم پاکستان کی چین کیلئے برآمدات میں رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں کے دوران سالانہ بنیادوں پر منفی نمو دیکھی گئی، پاکستان خطے کے ممالک کیلئے کْل برآمدات کا 55 فیصد چین کو بھیجتا ہے جبکہ باقی برآمدات دیگر 8 ملکوں کو کی جاتی ہیں۔مالی سال 2023 میں جولائی سے مارچ کے دوران پاکستان کی چین کیلئے برآمدات 28.31 فیصد کم ہو کر ایک ارب 52 کروڑ ڈالر رہ گئیں، جو گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران 2 ارب 12 کروڑ ڈالر تھی، کووڈـ19 کے بعد پہلی بار چین کو برآمدات میں کمی دیکھی گئی ہے، تاہم چین سے درآمدات بھی 48.36 فیصد تنزلی کے بعد 7 ارب 74 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں تاہم پاکستان کی افغانستان کے لیے برآمدات جولائیـمارچ کے دوران 8.42 فیصد اضافے کے بعد 40 کروڑ 7 لاکھ ڈالر ہوگئیں، جو گزشتہ برس اسی عرصے کید دوران 36 کروڑ 96 لاکھ ڈالر تھیں، کچھ عرصے قبل پاکستان کے لیے امریکا کے بعد افغانستان بڑی برآمدی منڈی تھی، اس میں زمینی راستے کے ذریعے ہونے والی برآمدات شامل نہیں ہیں۔

افغانستان کے لیے برآمدات میں اگست 2021 میں کمی آنا شروع ہوئی تھی، حکومت نے طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد روپے میں درآمدات کی اجازت دی، روپے میں ہونے والی درآمدات اعداد و شمار میں شامل نہیں۔حکومت نے افغانستان اور ایران سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمدات پر ڈیوٹی اور ٹیکسز ختم کر دیے تھے، جس کی وجہ سے ان اشیا کی درآمدات میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران بڑا اضافہ دیکھا گیا تاکہ مقامی مارکیٹ میں قلت پر قابو پایا جاسکے۔رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینے کے دوران پاکستان کی ایران کے لیے باضابطہ برآمدات 27 ہزار ڈالر رہیں جو گزشتہ برس صفر تھیں

ایران کے ساتھ زیادہ تر تجارت بلوچستان کے ذریعے غیر رسمی چینلز کے ذریعے ہوتی ہے، حکومت نے تفتان اور گوادر سرحد سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمدات کی اجازت دی، پاکستان ایران کے ساتھ بارٹر تجارت کرتا ہے۔ملک کی بھارت کو مالی سال 2023 کے ابتدائی 9 مہینے کے دوران برآمدات 78.83 فیصد کمی کے بعد 2 لاکھ 21 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جو گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران 10 لاکھ ڈالر تھیں

گزشتہ برس پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے کھڑی فصلیں تباہ ہونے کے سبب سبزیوں کی مقامی سطح پر قیمتیں زیادہ ہو گئی تھیں، جس کی وجہ سے واہگہ بارڈر کے ذریعے کپاس اور سبزیوں کی درآمدات کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔بنگلہ دیش کو برآمدات 9.24 فیصد گرنے کے بعد 58 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئیں جو گزشتہ برس 64 کروڑ 82 لاکھ ڈالر تھیں، سری لنکا کیلئے برآمدات 21.75 فیصد کمی کے بعد 22 کروڑ 28 لاکھ ڈالررہ گئیں جو گزشتہ برس اسی عرصے میں 28 کروڑ 82 لاکھ ڈالر تھیں۔

دوسری جانب پاکستان کی نیپال کیلئے برآمدات 53.84 فیصد کم ہو کر 22 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی سطح پر آگئیں جو مالی سال 2022 کے ابتدائی 9 مہینے کے دوران 47 لاکھ 93 ہزار ڈالر تھیں جبکہ مالدیپ کیلئے برآمدات 21.84 فیصد اضافہ ہونے کے بعد 61 لاکھ 85 ہزار ڈالر پر پہنچ گئیں، بھوٹان کے لیے زیر جائزہ مدت میں برآمدات محض 48 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئی جس میں گزشتہ سال کی نسبت 92 فیصد اضافہ ہے جب برآمدات 25 ہزار ڈالر تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…