کراچی (نیوز ڈیسک)یونیورسٹی آف برکلے کیلیفورنیا کی ایک تازہ تحقیق کے مطابق لپ سٹک کا استعمال آپ کے چہرے کی چمک تو بڑھا سکتا ہے لیکن یہ آپ کے باقی جسم کے لئے اچھا نہیں۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ انہو ں نے لپ سٹک کے 32مشہور برینڈز کا لیبارٹری میں تجزیہ کیا، جس کے نتیجے میں انکشاف ہوا کہ ان میں لیڈ، کاڈ میم، کرومیم، اور ایلومینیم کے علاوہ پانچ دیگر دھاتیں بھی پائی جاتی ہیں۔اس تحقیق کی مصنفہ کیتھرین ہمند کا کہنا ہے کہ ان دھاتوں کی موجودگی سے بھی اہم ان کی مقدار ہے، ان کے مطابق چند مہلک دھاتوں کی مقدار اس قدر زیادہ پائی گئی کہ وہ کینسر کا باعث بن سکتی ہیں، خاص طور پر ان خواتین کے لئے جو لپ سٹک کا بے دریغ استعمال کرتی ہیں، مزید یہ کہ معمول کا استعمال کرنے والوں کو بھی کرومیمکے باعث پیٹ کے کینسر کا خطرہ ہو سکتا ہے۔مصنفہ کے مطابق اس تحقیق کے باعث بہت گھبرانا نہیں چاہئے لیکن جو خواتین دن میں کئی مرتبہ لپ سٹک کا استعمال کرتی ہیں انہیں اس بارے میں سوچنا ضرور چاہئے، انہوں نے امریکی حکومت سے بھی اس مسئلے کی طرف توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں