ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف اور ن لیگ کی اہم ترین وکٹیں گرادیں

datetime 2  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )اور مسلم لیگ ن(پی ایم ایل این) سے تعلق رکھنے والے سابق اراکین اسمبلی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اس موقع پر جنوبی پنجاب کی سیاسی شخصیات کی پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔

پی پی پی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مظفرگڑھ سے ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر سید ہارون احمد سلطان بخاری مسلم لیگ ن سے پی پی پی میں شامل ہوئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی چودھری اصغر جٹ نے بھی شمولیت اختیار کی ہے ۔ خانیوال سے سابق رکن پنجاب اسمبلی سید جمیل شاہ مسلم لیگ ن سے پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے جبکہ مظفرگڑھ کے پی پی 271 کے ٹکٹ ہولڈر ملک فیض احمد کھکھ ایڈووکیٹ مسلم لیگ ق سے پاکستان پیپلزپارٹی میںشمولیت کا اعلان کیا ہے ۔ بہاولنگر سے تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر رانا انتظار ،پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی نائب صدر میاں عامر وٹو اور میونسپل کمیٹی خانیوال کے سابق چیئرمین مسعود مجید ڈاھا پی ٹی آئی سے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔ اس موقع پر صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارک باد دی ہے ۔ ملاقات میں مخدوم سید یوسف رضا گیلانی اور مخدوم سید احمد محمود موجود تھے ۔ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اراکین قومی اسمبلی مخدوم سید مرتضی محمود اور مخدوم سید مصطفی محمود بھی موجودتھے ۔ زرداری ہاؤس میں سیاسی زعماء کی شمولیت کے موقع پر پی پی پی ضلع مظفرگڑھ کے جنرل سیکریٹری ملک مظہر پہوڑ، ملک فیاض احمد کھکھ ایڈووکیٹ اور عبدالقادر شاہین نے بھی شرکت کی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…