بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

کبوتر بازی تباہی لے آئی، ایک شخص نے 3 حریفوں کو مار کر خودکشی کرلی

datetime 1  مئی‬‮  2023 |

لزبن (این این آئی)پرتگال میں کبوتر بازی میں سبقت لے جانے کی دوڑ تباہی میں بدل گئی۔ کبوتروں کے شوقین ایک شخص نے مقابلہ کے تین حریفوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پرتگالی پولیس نے بتایا کہ ایک شخص نے خود کو گولی مارنے سے پہلے تین افراد کو گولی مار دی تھی۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ کبوتروں کی دوڑ میں حریفوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا تھا۔ لزبن کے جنوب میں واقع شہر سیٹوبل کے پولیس کمشنر اینڈریا گونسالویس کے مطابق 30 سے 60 سال کی عمر کے چار افراد کے درمیان جھگڑا ہوا ۔ ان میں سے ایک نے خود کو گولی مارنے سے پہلے باقی تین کو مار ڈالا۔پرتگالی میڈیا نے جائے وقوعہ سے اطلاع دی کہ چاروں مرنے والے کبوتر کی دوڑ میں حصہ لے رہے تھے اور ان کا جھگڑا بھی سبزیوں کے ایک غیر قانونی باغ پر مرکوز تھا۔ پرتگال میں آتشیں اسلحے کے استعمال پر پابندی ہے تاہم اسلحہ کے ذریعہ شکار کی اجازت دی جاتی ہے۔ پولیس کے اعدادوشمار کے مطابق پرتگال میں 2015 سے اب تک ہر سال ہونے والے 80 قتلوں میں سے اوسطا پانچ اسلحے کے ذریعے کیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…