بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

ڈنمارک میں ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی پر دینی تنظیمیں سراپا احتجاج

datetime 30  اپریل‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی) ملک بھر کے علماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان ڈنمارک میں ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی پر ملک بھر میں اتوار کے روزیوم مذمت منایا گیا، ڈنمارک میں ایک بار پھر قرآن مجید اور ترکیہ کے پرچم کے خلاف اشتعال انگیز حملے کے خلاف یوم مذمت کے منعقدہ اجتماعات میں مذمتی قراردادوں میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شد ید مذمت کرتے ہوئے علماء مشائخ نے کہا کہ ڈنمارک میں ایک بار پھر قرآن مجید اور ترکیہ کے پرچم کے خلاف اشتعال انگیز حملہ کیا گیا۔

اس واقعہ سے مسلم امہ کی دل آزاری ہوئی ہے،اسلام کے پوری دنیا میں مقبولیت سے خائف عناصر منفی طرزِ عمل اپنا کر اور مسلمانوں کی دل آزاری کرکے اپنے آپ کو تسکین نہیں دے سکیں گے،اسلام امن اورسلامتی کادین ہے اورہم سب پر یہ فرض ہے کہ دیگرمذاہب کابھی احترام کریں، ملک بھر کے علماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا نیے ڈنمارک میں اسلام مخالف بینرز کے ساتھ دینِ اسلام کی توہین کے نعرے لگانے اور ترک پرچم کی بے عزتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ترکیہ کے کوپن ہیگن سفارت خانے کے سامنے ترک پرچم اور قرآن پر دوبارہ حملہ ڈنمارک کے اسلامو فوبیا اور انتہائی قوم پرست پیٹریوٹرن گار لائیو (پیٹریئٹس آن ائیر) نامی گروپ کے ایک رکن نے کیا

جس کی ملک بھر کے علماء مشائخ شدید مذمت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ڈنمارک میں تسلسل سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات مسلم امہ اور او آئی سی کیلئے لمحہ فکریہ ہیں، ان واقعات کی مہذب معاشرے کی جانب سے مذمت کی جانی چاہیے، انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف لڑنے کے لئے عالمی یکجہتی کی فوری ضرورت جتنی آج ہے پہلے نہ تھی،انہوں کہا کہ اسلام کے پوری دنیا میں مقبولیت سے خائف عناصر منفی طرزِ عمل اپنا کر اور مسلمانوں کی دل آزاری کرکے اپنے آپ کو تسکین نہیں دے سکیں گے،صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے کہا کہ اسلام امن اورسلامتی کادین ہے اورہم سب پر یہ فرض ہے کہ دیگرمذاہب کابھی احترام کریں۔

انہوں نے کہاکہ معاشرے میں قیام امن اور ترقی کیلئے بین المسالک و المذاہب ہم آہنگی ناگزیر ہے، ہمیں اپنے مسلک و مذہب کے ساتھ دیگر مسالک و مذاہب کا احترام کرناچاہئے،انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی جیسی مذموم حرکتوں سے ہمارے دلوں میں سے قرآن اور اسلام کی محبت کو نہیں نکالا جاسکتا، مسلمان آج ذلیل و رسوا صرف نالائق اور نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ہیں جو امریکا کی دہلیز پر سجدہ ریز ہیں انہوں نے کہا کہ آج مسلمان ملکوں پر قابض حکمران اغیار کے ایجنٹ بننے کے بجائے دین اسلام کی سربلندی کیلیے متحد ہو کر اٹھ جائیں تو امت مسلمہ دنیا بھر میں عزت کا مقام پاسکتی ہے

پاکستان میں ڈنمارک میں ایک بار پھر قرآن مجید اور ترکیہ کے پرچم کے خلاف اشتعال انگیز حملے کے خلاف حکومتی سطح پر کوئی احتجاج نہیں ہوا جو کہ لمحہ فکریہ ہے،انہوں نے کہا ہے کہ گستاخانہ مواد پھینکنے کی ذمہ دار ڈنمارک حکومت ہے جس نے لبرل فاشسٹوں کو ڈھیل دے رکھی ہے، حکومت پاکستان تسلسل سے۔ڈنمارک میں قر آن کی بحرمتی کے واقعات پر ڈنمارک حکومت سے سختی سے جواب طلب کرے،نفاذ نظام مصطفی کیلئے حکومت پر دباو ڈالیں گے۔اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں سیکولر ازم کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔سیکولر اور دین بیزار عناصر ملک کے امن سے کھیل رہے ہیں۔ ہماری زندگیاں ناموس رسالت کی امانت ہیں۔علماء مشائخ فیڈریشن صوفیاء کے ماننے والوں کا نمائندہ پلیٹ فارم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…