منگل‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جرمن سفیر کی عمران خان سے اہم ملاقات

datetime 30  اپریل‬‮  2023 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان میں جرمنی کے سفیر ایلفرڈ گرانس نے زمان پارک میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے تفصیلی ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور، باہمی دلچسپی کے معاملات اور تحریک انصاف کے سیاسی فلسفے سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادل خیال کیا گیا۔

تحریک انصاف کی طرف جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں انسانی حقوق کی بہیمانہ خلاف ورزیوں اور حکومتی سطح پر دستور سے انحراف کے جمہوریت سنگین منفی اثرات ،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ملک پر ممکنہ معاشی و سفارتی اثرات پر بھی گفتگو کی گئی ۔اعلامیے کے مطابق جرمن سفیر نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ممالک کو دی جانے والی جی ایس پی پلس حیثیت پر مرتب ہونے والے اثرات پر روشنی ڈالی ۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مکمل طور پر آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت و جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے متحرک ہے، بنیادی حقوق کی ضمانت اور ووٹ کی پرچی کے ذریعے عوامی رائے کے بل بوتے پر حکومت کا قیام جمہوریت کی اساس ہے، تحریک انصاف قومی فیصلہ سازی میں دستور پاکستان کی روشنی میں عوام ہی کو طاقت کا سرچشمہ سمجھتی ہے، ملک میں ایسی حکومت سے واسطہ ہے جو دستور و جمہوریت سے صریحاًانحراف کو اپنا حق سمجھتی ہے، جمہور کی منشا ء کے خلاف ماورائے دستور اقدامات کے ذریعے عوام کو ووٹ کے حق سے محروم کیا جارہا ہے۔

پنجاب و پختونخوا ہ میں 90 روز کی آئینی مدت گزر جانے کے باوجود غیرقانونی نگران حکومتیں قائم ہیں، آئین سے صریحاًانحراف کے نتیجے میں اقتدار کے دوام پر اصرار ملک میں سیاسی بحران کو سنگین اور پیچیدہ بنا رہا ہے، سنگین سیاسی بحران براہِ راست ملکی معیشت کو ناقابل تصور نقصان پہنچا رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق کی پامالی، ماورائے آئین و قانون اقدامات اور آئینی آزادیوں پر پابندیوں کو انداز حکمرانی بنا لیا گیا ہے، پرامن احتجاج، قانونی انتخابی مہم اور آزادی اظہار پر اصرار کرنے والوں پر غداری و بغاوت کے جھوٹے مقدمے درج کئے جارہے ہیں،

جمہوریت کی بقا ء و تسلسل کیلئے آئینی حدود میں مذاکرات کے ذریعے بحران کے حل کیلئے کوشاں ہیں، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور جمہوریت پر پیہم حملے اہلِ عالم کی فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ عتاب کے شکار عوام، سیاسی کارکنان اور آزاد صحافیوں کے حق میں دنیا بھر میں اٹھنے والی آوازوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق جرمن سفیر نے کہاکہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور ملک میں جمہوریت کی بقاء و تسلسل کے خواہاں ہیں، بنیادی حقوق اور جمہوری اقدار کا فروغ و تحفظ سماجی نمو اور ترقی کیلئے اہم ہے، کسی ملک میں انسانی حقوق کی کیفیت کے اسے حاصل جی ایس پی پلس حیثیت پر براہِ راست اثرات مرتب ہوتے ہیں، بطور شراکت دار پاکستان کی پائیدار معاشی و سماجی ترقی کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…