اسلام آباد(این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کااعلان کردیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقراررہے گی۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10روپے اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
اسحاق ڈار نے بتایا گیا کہ پٹرول کی قمیت 282روپے کی سطح پر برقرار ہے،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قمیت5روپے کمی کے بعد288روپے ہوگئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت10روپے کمی کے بعد176.07روپے ہو گئی ہے،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10روپے کی کمی کے بعد 164.68روپے ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق رات12بجے سے ہوگیاہے۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ عوام کو بہت جلد عوامی ریلیف بارے خوشخبری دیں گے،ریلیف پیکیج سے عوامی مشکلات کم ہونگی۔وزیراعظم نے کہا تھا کہ ایک سال ہوگیا ملک کی بہتری و ترقی کیلئے اتحادیوں سے لیکر محنت کررہے ہیں، جلد خوشخبریاں عوام کودیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پیہ تجویز سامنے آئی تھی کہ یٹرول کی قیمت میں 5 سے 7 روپے تک کمی کی جا سکتی ہے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز ہے لیکن پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہے۔