جمعرات‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بند بینک، جیبیں خالی، قیمتیں آسمان پر، سوڈان میں شہریوں کے لیے مشکلات کے انبار

datetime 30  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خرطوم (این این آئی)سوڈان میں فوج اور سریع الحرکت فورسز کے درمیان دو ہفتوں سے جاری جھڑپوں کے بعد خرطوم اور سوڈان کی دیگر ریاستوں میں بینک اور اے ٹی ایم مشینیں بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ عوام خالی ہاتھ ہیں اور روزمرہ ضروریات زندگی خریدنا دشوار ہوچکا ہے۔خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر لڑائی طویل ہوگئی تو یہ بحران مزید سنگین ہوجائے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس بارے میں بات کرتے ہوئے سوڈانی اخبارنے کہا کہ لوگوں کو آنے والے ہفتوں میں ایک حقیقی بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اندازہ نہیں تھا کہ حالات اس نہج پر پہنچ جائیں گے۔بینک 15 اپریل سے بند ہیں، جس کا مطلب ہے کہ جن کے پاس بچت ہے وہ بھی اس تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے۔اس کے علاوہ، غیر رسمی شعبے میں کام کرنے والے جو ملازم اپنی یومیہ اجرت حاصل کرتے ہیں، لڑائی شروع ہونے کے بعد سے کوئی رقم حاصل نہیں کر پا رہے ہیں۔جن لوگوں کے پاس غیر ملکی کرنسی خصوصا ڈالر ہے انہیں اس کے عوض بہت کم مقامی کرنسی حاصل ہو رہی ہے۔واقعات سے پہلے، بلیک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 610 سوڈانی پانڈ تھی، اور دو دن پہلے میں نے ڈالر کو 580 پانڈ میں تبدیل کروایا ہے۔اس وقت جب کہ شہری رقم کی کمی کا شکار ہیں، اشیا کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ خاص طور پر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 500 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔اس صورتحال میں بہت سے شہری لین دین میں نقدی کے بجائے الیکٹرانک ایپلی کیشنز کا سہارا لے رہے ہیں۔تاہم انٹرنیٹ میں خلل کی وجہ سے ان ایپلی کیشنز کے استعمال پر شہریوں کو تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔15 اپریل سے سوڈان کے دارالحکومت اور کئی شہروں میں عبدالفتاح البرہان کی زیر قیادت فوج اور محمد حمدان دقلو کی قیادت میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…