ابوظہبی (این این آئی )متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے رکن اسمبلی نے لاوارث متوفی غیرملکیوں کا ترکہ وقف قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رکن اسمبلی حمید الشامسی نے وفاقی قانون میں ترمیم کی تجویز دی ہے۔جس کے تحت متعلقہ سرکاری اداروں کو امارات میں وفات پانے والے لاوارث غیرملکیوں کے اثاثے کاروباری پروگراموں میں لگانے کی اجازت دی جائے، اور ان سے حاصل ہونے والی آمدنی طلبہ، ناداروں اور غریبوں پر خرچ کی جائے۔الشامسی نے اپیل کی کہ وزارت انصاف لاوارث متوفی تارکین کے اثاثوں کا ڈیٹا تیار کرے۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی عشروں سے ملک میں ایسے غیرملکیوں کے ترکے ناکارہ حالت میں پڑے ہیں جن کا کوئی وارث نہیں۔