دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت جنوبی ایشیائی مسلم ممالک کا ایک اور وفد اسرائیل کے دورے پر روانہ ہوگیا ہے جو کہ اس ہفتے ’’شراکا‘‘ پروگرام میں شرکت کریگا۔ کانفرنس میں دیگر موضوع بھی زیربحث آئینگے۔
جنگ اخبار میں سبط عارف کی خبر کے مطابق شرکا ایک ریجن وائڈ منصوبہ ہے جو جنوبی ایشیا،عرب ممالک اور اسرئیل کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ شرکا کی شاخیں عرب، خلیج ممالک، اسرائیل، مراکش، امریکا اور پاکستان میں موجود ہیں۔ پاکستانی وفد میں مذہبی رہنماؤں، سوشل لیڈرز، فیشن اور صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ اس دورے کا مقصد شہریوں کو مواقع فراہم کرنا ہے کہ وہ خود اسرائیل جاکر نئے مواقع تلاش کریں۔ واضح رہے کہ پچھلی مرتبہ بھی ایک وفد نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا جس میں پاکستان میں مقیم شہری اور امریکا میں مقیم پاکستانی کےشامل تھے، وفد نے بہت موثر اندازمیں اسرائیل کو مسلمانوں اور بالخصوص پاکستان کے خدشات سے آگاہ کیا تھا