اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ماں نے 3سالہ بچی منشیات کے لیے بوائے فرینڈکوبیچ دی

datetime 29  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسانیان(این این آئی)پیراگوئے میں ایک کم سن بچی کو ماں کی طرف سے منشیات کے لیے فروخت کرنے اور خریدار کی طرف سے اس کے ریپ اور قتل کی لرزہ خیز داستان نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیراگوئے میں کلوز سرکٹ کیمرے کی فوٹیج میں ایک بچی کو دکھایا گیا ہے جسے اس کی ماں نے منشیات خریدنے کے لیے ایک سفاک شخص کے ہاتھ بیچ دیا تھا۔

کیمرے میں اس شخص کو بچی کو لیجاتے دیکھا جا سکتا ہے جسے بعد ازاں زیادتی کرنے بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا تھا۔یہ لرزہ خیز واقعہ اس وقت سامنے آیا جب 42 سالہ ماں اوریلیا سیلیناس نے اپنی تین سالہ بیٹی لوز میڈا کو اپنے منشیات فروش بوائے فرینڈ کو دس آسٹریلوی پانڈز مالیت کی کوکین کے عوض فروخت کر دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ سیلیناس کا بوائے فرینڈ چھوٹی بچی کو صبح سویرے اپنی بانہوں میں لے کر جا رہا تھا۔ویڈیو میں بچی کے آخری لمحات کی تصویر کشی کی گئی تھی۔اس کے بعد درندہ صفت شخص نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور قتل کردیا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بچی ڈزنی فروزن کے کرداروں کے ساتھ پرنٹ شدہ نیلے رنگ کا لباس پہنے ہوئے تھی۔اس ہولناک منظرمیں معصوم بچی کو اپنی ماں کے بوائے فرینڈ سے دور ہونے کی بھرپور کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا مگر وہ بچی کو لے کر بھاگ گیا۔جب وہ شخص بچی کو اپنے کندھے پر لٹکائے ہوئے راستے پر چل رہا تو اسے رونے سے روکنے کے لیے اپنے ہاتھ سے تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ہولناک جرم کے ارتکاب کے 24 گھنٹے کے بعد خوفزدہ پڑوسیوں کو ایک ویران گھر میں ننھی بچی کی لاش ملی۔اس کی لاش ٹی شرٹ سے ڈھکی ہوئی اور اسے عصمت دری اور قتل کرنے کے بعد بستر پرپھینک دیا گیا تھا۔مقدمے کی ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تین سالہ بچی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔

دریں اثنا مشتعل مقامی لوگوں نے ملزم کی گرفتاری کے دوران سیلیناس کو مارنے کی کوشش کی جب اس نے پولیس کے سامنے اپنی بیٹی کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ پولیس نے بچی کی ماں اور اس کے بوائے فرینڈ کو گرفتار کرلیا ہے اوران سے تفتیش جاری ہے۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ بعد میں اس کے بوائے فرینڈ نے قتل کا اعتراف کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…