بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کر دیا

datetime 29  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری ہوگیا جس کے مطابق آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر چھ بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایک بینچ چیف جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل ہوگا جبکہ بینچ دو میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہوں گے۔

علاوہ ازیں بینچ تین جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہوگا اور بینچ چار میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہونگے۔فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بینچ پانچ جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ہوگا اور بینچ چھ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہوں گے۔سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس کی سماعت منگل کو ہوگی۔ علاوہ ازیں ہزارہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف از خود نوٹس اور سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان میں ججز تقرری کیخلاف کیس کی سماعت بدھ کو ہوگی۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر اور ڈاکٹر مہرین بلوچ کی بچیوں کے اغوا اور حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت جمعرات کو ہوگی۔2005کے زلزلہ متاثرین کو ملنے والی غیر ملکی امداد سے متعلق کیس اور وکلا کی جعلی ڈگریوں اور لا کالجز اور سردار کوڑے خان وقف اراضی مظفرگڑھ میں خرد برد سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت جمعرات کو ہوگی۔وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت جمعہ کو ہوگی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…