اسلام آباد(این این آئی)حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک پیدا ہوگیا۔ذرائع کے مطابق حکومت الیکشن کی تاریخ پر لچک کے جواب میں لچک کا مطالبہ کر رہی ہے، تحریک انصاف کی کمیٹی عمران خان کی ہدایت سے پیچھے ہٹنے سے گریزاں ہے۔
اس سے قبل حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں نماز کا وقفہ ہوا تھا۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا مذاکرات میں کوئی خاص پیشرفت ہورہی ہے؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ اللّٰہ خیر کرے گا۔صادق سنجرانی، یوسف رضا گیلانی، طارق بشیر چیمہ کو اپنے چیمبر میں لے گئے جبکہ شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری سینیٹ میں لیڈر آف اپوزیشن کے کمرے میں چلے گئے تھے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں حکومت اور تحریک انصاف کے وفود کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگیا، جس میں پی ٹی ا?ئی سے شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور علی ظفر شریک ہوئے۔حکومت کی طرف سے وفد کی قیادت اسحاق ڈار کر رہے ہیں جبکہ یوسف رضا گیلانی، نوید قمر، اعظم نذیر تارڑ اور سعد رفیق بھی شریک ہوئے۔