بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

مسجد نبویﷺ کی جائے نمازوں میں چھپی چِپ کون سا ڈیٹا جمع کرتی ہے؟

datetime 28  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ(این این آئی)مسجد نبویﷺ مسلمانوں کیلئے دوسری سب سے بڑی اور مقدس مسجد ہے جہاں مسلمان نہایت عقیدت و احترام سے اپنی نفلی اور فرضی عبادات اداکرتے ہیں۔میڈیار پورٹس کے مطابق مسجد نبوی میں زائرین کی عبادت کیلئے خوبصورت اور آرام دہ جائے نماز موجود ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں رکھی جانے والی یہ جائے نماز کوئی عام جائے نماز نہیں ہے بلکہ ہائی ٹیکنالوجی کی جائے نماز ہے جس میں چھپی ایک خفیہ چِپ مخصوص ڈیٹا جمع کرتی ہے۔

ہائی ٹیکنالوجی جائے نماز میں چھپی چِپ ایک خاص تکنیک سے جائے نماز میں تنصیب کی گئی ہے جسے ریڈیو فریکوئنسی آئی ڈینٹی فکیشن سسٹم (آر ایف آئی ڈی)کہتے ہے، یہ سسٹم مقدس مسجد کی جگہوں کے مطابق مخصوص معیارات اور تکنیکی وضاحتوں پر پورا اترتے ہیں۔ مسجد نبویﷺ میں 25 ہزار کے قریب یہ جائے نماز موجود ہے جن میں یہ آر ایف آئی ڈی چِپ موجود ہے، یہ چِپ دراصل ایک الیکٹرانک سسٹم سے جڑی ہوئی ہے جو کارپٹ کے معیار، استعمال کی تاریخ، بنائی جانے والی تاریخ اور جائے نماز کی صفائی کے حوالے سے معلومات رکھتی ہے۔اس کے علاوہ جائے نماز کس جگہ موجود ہے اس حوالے سے سے بھی یہ چِپ آگاہی دیتی ہے اور ساتھ ہی جائے نماز کے دھلنے یا صاف ہونے کے حوالے سے بھی بتاتی ہے۔ مکہ مکرمہ کی جامع مسجد میں جائے نماز کی صفائی کے شعبے کے ڈائریکٹر جابر احمد الوداعانی نے بتایا کہ اسی چِپ کی وجہ سے مسجد نبویﷺ کی انتظامیہ کو معلوم ہوجاتا ہے کہ اب کس جائے نماز کو دھونے کی ضرورت ہے تاکہ زائرین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ جائے نماز 16 ملی میٹر موٹی اور 14 ملی میٹر لمبی ہوتی ہے جبکہ وزن میں 400 گرام بھاری ہوتی ہے۔ جابر احمد الوداعانی کے مطابق اس چِپ کی مدد سے انتظامیہ صفائی اور دیکھ بھال کے امور کی دن بھر مسلسل نگرانی کرتی ہے اور مسجد میں کارکنان تمام جائے نماز کی صفائی ستھرائی اور خوشبو لگانے کاکام24 گھنٹے کرتے ہیں۔یہ جائے نماز سعودی عرب میں ہی بنائی جاتی ہے جبکہ ماضی میں مکہ مکرمہ کی عظیم الشان مسجد کیجائے نماز جرمنی، بیلجیئم اور لبنان سے منگوائے جاتے تھے لیکن 1999 سے 2000 تک جائے نماز کی درآمد بند کر دی گئی اور مکہ فیکٹری میں جائے نماز کی پہلی کھیپ تیار کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…