ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

وزیراعظم پی ٹی آئی سے آج مذاکرات شروع کرنے پر آمادہ

datetime 27  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف سے آج مذاکرات شروع کرنے پر آمادہ ہوگئے، جے یو آئی تحفظات کے باعث مذاکراتی ٹیم میں شامل نہیں ہوگی۔ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور انہیں آج سپریم کورٹ میں ہونے والی عدالتی کارروائی کے بارے میں بتایا۔

اس حوالے سے سینیٹ سیکرٹریٹ کا کہنا ہےکہ سیاسی مذاکرات پرپارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 6 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کمیٹی روم نمبر 3 میں طلب کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کاپاکستان تحریک انصاف کے رہنماں شاہ محمود قریشی ، اسدعمر اور شہزاد وسیم سے رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی نے بات چیت کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں سے 5 نام مانگ لیے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو جلد نام دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے شاہ محمود قریشی،فواد چوہدری اور سینیٹر علی ظفر پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بھی بنا دی ۔اس سے قبل وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور سعدرفیق نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے رابطہ کیا تھا اور مذاکرات کے لیے سینیٹ میں موجود اپوزیشن اور حکومت کے 5 ،5 ارکان پر مشتمل کمیٹی بنانے کی تجویز دی تھی ۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا تھا اور 26 اپریل کو ملاقات کی دعوت دی تھی۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…