بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مذاکرات ہوتے ہیں تو ہم ویلکم کریں گے،تحریک انصاف کا اعلان

datetime 27  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے عدالت میں آئیں بائیں شائیں کی گئی ،یہ الیکشن سے فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں ، آئین سے بالاتر پارلیمنٹ نہ ہی سپریم کورٹ ہے ،مذاکرات ہوتے ہیں تو ہم ویلکم کریں گے،آج پارلیمنٹ میں بیٹھنے کو ہم تیار ہیں ۔ان خیالات کا اظہار سابق وزراء شاہ محمود قریشی ، فواد چوہدری ، شیخ رشید احمد اور سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ فاضل سپریم کورٹ کو گزارشات پیش کی ہیں،ہم نے وضاحت دے دی ہے،سلمان اکرم راجہ کے چیمبر میں بیٹھ کر ہم نے لائحہ عمل تشکیل دیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اٹارنی جنرل نے پی ٹی آئی کی کمیٹی کو قبول کیا ہے۔ سابق وزیر نے کہاکہ حکومت الیکشن سے فرار کی راہ اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج پارلیمنٹ میں بیٹھنے کو ہم تیار ہیں ۔ شاہ محمو قریشی نے کہاکہ چار بجے کا وقت دیا گیا ہے ہم سنجیدہ ہیں چار بجے حاضر ہو جائیں گے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ آئین سے بالاتر نہ پارلیمنٹ ہے نہ سپریم کورٹ ہے،نوے دن کے اندر الیکشن آئین کے تحت ہونے ہیں ،اسطرح نہیں ہوتا کہ ہم نے پیسے نہیں دینے یا پارلیمنٹ نے نہیں دینے۔فواد چوہدری نے کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم پر مذاکرات شروع ہوتے ہیں تو ہم ویلکم کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ شاہ محمود کی قیادت میں ہمارے لوگ مذاکرات کیلئے جائیں گے،75 فیصد علاقے میں الیکشن میں بغیر حکومت معاملہ نہیں چل سکتا۔

شیخ رشید احمد نے کہاکہ مذاکرات وقت ضائع کرنے کی حکومت ایک سازش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز اسپیکر نے جو سپریم کورٹ کو خط لکھا وہ کھلی بدمعاشی ہے،یہ الیکشن میں نہیں جائیں گے یہ تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہاکہ چیف جسٹس صاحب نے بڑے تحمل اور صبر کا مظاہرہ کیا ہے،جتنا موقع ان کو ملتا ہے یہ معاملہ آگے لے کر جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی مذاکرات کے حوالے سے سنجیدہ تھی پی ڈی ایم مذاکرات پر سنجیدہ نہیں ۔فیصل جاوید نے کہاکہ مذاکرات تب کامیاب ہو سکتے ہیں جب آئین کو تسلیم کیا جائے،یہ لوگ سیاستدان نہیں یہ مفادات کیلئے پارلیمنٹ استعمال کر رہے ہیں،مذاکرات اگلے دو چار گھنٹوں میں ہو گئے تو ہوگئے ورنہ میرا نہیں خیال ہونگے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…