کراچی(نیوزڈیسک) پی آ ئی اے کی لاہور لندن پرواز کے بوئنگ 777 طیارے کا ٹوائلٹ لیک ہو جانے کے باعث کارگو ہولڈ میں پڑا ہوا بھاری مالیت کا سامان (کارگو )خراب ہو گیا یہی نہیں بلکہ مرمت کرنے کی بجائے اسی طیارے کو لندن ہی کی ایک اور پرواز پر بھی آ پریٹ کیا گیا اور اس کے کارگو ہولڈ میں پڑا ہوا دوسرا کارگو بھی خراب ہوا لندن ائیر پورٹ اتھارٹی نے اس طیارے میں کارگو لوڈ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ برطانیہ کی ہیلتھ سیفٹی کمیٹی اور انوائر مینٹل ایجنسی کی جانب سے ائیر لائین کو بھاری جرمانے کا بھی خدشہ ہےروزنامہ جنگ کے مطابق ائیر لائن ذرائع کے مطابق اس طیارے سے 12 ستمبر کو لاہور سے لندن کی پرواز 757 آپریٹ کی گئی جس کا ٹوائلٹ لیک ہونے کی وجہ سے انسانی فضلہ کارگو کمپارٹمنٹ میں پڑے ہوئے سامان پر گرا جس سےلاکھوں پاؤنڈ مالیت کا سامان خراب ھو گیا اسی طرح اسی طیارے کو مرمت کے بغیر 13 ستمبر کو کراچی لندن پرواز 787پر چلایا گیا اس میں رکھا گیا کافی کارگو بھی ٹوائلٹ لیکیج سے خراب ھوا کارگو مالکان نے لندن اتھارٹیز سے ائیر لائن کے خلاف کارروائی کا تقاضا کیا ہے اور زر تلافی کی ڈیمانڈ بھی کی ہے