اسلام آباد(نیوزڈیسر)نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی( نادرا) نے افغان شہریوں کو قومی شناختی کارڈز جاری کرنے اور بڑے کرپشن کیسزمیں ملازمین کو برطرف کرنے کی سنچری مکمل کرلی ہے۔ اتھارٹی میں گندے انڈوں کیخلاف تازہ کارروائی میں درجنوں افسران ، ٹیکنیکل سٹاف اورڈیٹا انٹری آپریٹرزکوگھربھجوا دیاگیاجبکہ کئی کرپشن کیسزایف آئی اے کو بھجواد ئیے گئےہیں۔ایک اعلیٰ ذرائع نے بتایاکہ کرپشن کے الزا مات پر اب تک ہم نادرا کے 100 ملازمین کو نکال چکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ چندافسران نےاتھارٹی کو اعترافی بیانات بھی داخل کرائے ہیں کہ وہ نادرا میں لوٹ مارکرنےوالوں کاحصہ رہ چکےہیں۔ روزنامہ جنگ کے صحافی عثمان منظورکی رپورٹ کے مطابق ان اعترافات میں سےایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پروکیورمنٹ محمد اقبال کے بیان بتایاگیاہےکہ این ایچ اے کےآر ایف آئی ڈی ٹیگز (ریڈیوفریکوئنسی شناخت)پراجیکٹ میں این ایچ اے کے لوگوں سے ملی بھگت کرکے ایک فرم کو نوازا گیا اور اس سےہارڈویئر کی خریداری کی گئی