لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں بیوپاریوں کے روپ میں مشکوک افراد داخل ہونے کی اطلاع۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت چیکنگ شروع ، دہشت گرد عید کے موقع پر دہشت گردی کی بڑی واردات کر سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے پولیس کو مراسلہ جاری کیا گیا جس میں کہاگیا ہے کہ لاہور میں مشکوک افراد بیوپاریوں کے روپ میں داخل ہو چکے میں جو عید کے موقع پر دہشت گردی کی بڑی کارروائی کر سکتے ہیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی چیکنگ کو مزید سخت کر دیا گیا ہے اور شہر کی حدود میں داخل ہونے والے ہر ٹرک کی خصوصی چیکنگ کا حکم دیتے ہوئے ٹریفک وارڈنز کو بھی داخلی راستوں پر سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے تعینات کر دیا گیا ہے