پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستانی سیاستدان ، عمران خان ، شہباز شریف ، آصف علی زرداری ، صدر عارف علوی ، مریم نواز سمیت بلاول بھٹو اس دفعہ کہاں عید منائیں گے ؟ تفصیلات سامنے آگئیں 

datetime 21  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستانی سیاستدان عیدالفطر کی خوشیاں اپنے اپنے آبائی علاقوں میں منائیں گے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کراچی اور وزیراعظم شہباز شریف لاہور میں عید منائیں گے، سابق وزیراعظم عمران خان بھی عید کا دن لاہور میں گزاریں گے، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز جدہ میں عید منائیں گی۔

سابق صدر مملکت آصف زرداری نوابشاہ اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو لاڑکانہ میں عید منائیں گے، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ فیصل آباد ، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف گوجرخان میں عید منائیں گے، چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویز الٰہی گجرات اور چودھری مونس الٰہی عید کے ایام لندن میں گزاریں گے۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملتان میں عید منائیں گے، فواد چودھری جہلم ، منظور وٹو اوکاڑہ اور مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان میں عید منائیں گے۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار، نگران وزیراعلی محسن نقوی، سابق وزیراعلی حمزہ شہبازبھی لاہور میں عید منائیں گے، گورنرپنجاب بلیغ الرحمان، سابق گورنرپنجاب چودھری سرور، سردار لطیف کھوسہ بھی عید کے ایام لاہور میں گزاریں گے، وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، ایازصادق، نگران صوبائی وزیرجاوید اکرم بھی لاہور میں عید کی خوشیاں منائیں گے۔رہنما پی ٹی آئی میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چودھری بھی عید پر لاہور میں ہوں گے، سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری، اعتزاز احسن، ہمایوں اختر خان بھی لاہور میں عید گزاریں گے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں عید منائیں گے۔شیخ رشید، چودھری نثار اور نگران صوبائی وزیر جمال ناصر راولپنڈی میں عید کی خوشیاں منائیں گے، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، شیریں مزاری اور رضا ربانی کراچی میں عید منائیں گے۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…