ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یونان جانیوالی کشتی ڈوبنے سے 13 تارکین وطن ہلاک

datetime 16  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ / اسٹاک ہوم / ایتھنز(نیوز ڈیسک) ترکی کے جنوب مغربی علاقے سے یونان روانہ ہونے والی کشتی ڈوبنے سے چاربچوں سمیت 13 تارکین وطن ہلاک ہوگئے جبکہ ترکی کے ساحلی محافظوں نے ڈوبنے والی کشتی میں سوار دیگر205 غیر ملکی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا۔یہ کشتی ترک تفریحی ساحلی شہر رکتا سے یونان کے لئے روانہ ہوئی تھی کہ بین الاقوامی پانیوں میں ڈوب گئی، ادھر سویڈن کے شہر مامو میں پناہ کے حصول کے لیے پچھلے 25 دن سے بھوک ہڑتال اور دھرنا دینے والے 33 پناہ گزین فلسطینیوں کی حالت غیر ہونے کے بعد انھیں اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ درجنوں تارکین وطن احتجاجی دھرنا بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں۔ان تمام شہریوں کا مطالبہ ہے کہ سویڈن حکومت انھیں دیگر تارکین وطن کے برابر شہری حقوق فراہم کرے اور انھیں باضابطہ پناہ گزین کا درجہ دے۔دوسری جانب پیر کو یورپی یونین کے وزرائے خارجہ تفویض شدہ کوٹے کے تحت ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد تارکینِ وطن کی آباد کاری کیلئے ایک مشترکہ منصوبے پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ادھر تارکین وطن کی بڑی تعداد سے نمٹنے کے لئے آسٹریا، سلوواکیا اور نیدر لینڈ نے بھی اپنی سرحدوں پر پابندیوں کو سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔یونان کے ساحل کے نزدیک اتوار کو غرق ہونے والی پناہ گزینوں کی ایک کشتی کے زندہ بچ جانے والے ایک عراقی پناہ گزین جس کا نام جے بتایا گیا ہے اس کا کہنا ہے کہ کشتی ڈبونے کے ذمے دار شامی اسمگلر تھے جنھوں نے کشتی کے فرش میں ہتھوڑے مار کر سوراخ کیا تاکہ اس میں پانی بھر جائے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…