پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے بلامقابلہ وزیراعظم منتخب

datetime 20  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے بلامقابلہ وزیراعظم منتخب

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے بلامقابلہ وزیراعظم منتخب کرلیے گئے، انہیں 52 کے ایوان میں 48 ووٹ ملے جو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی تاریخ کا سب بڑا مینڈیٹ ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے 15 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا ہے، انہیں پی ڈی ایم اور تحریک انصاف نے ووٹ دیا۔اس سے قبل آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا ہنگامی اجلاس جمعرات کی رات ہوا جس میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 15 منٹ دیے گئے۔کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے لیے جمعرات کی رات 12 بجکر 40 منٹ سے 12 بجکر 55 منٹ کا وقت دیا گیا۔

چوہدری انوار الحق بلامقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوئے، سیکرٹری اسمبلی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کسی کے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گئے۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں بلامقابلہ انتخاب کے بعد ووٹنگ کا عمل ہوا۔ذرائع کے مطابق چوہدری انوار الحق کو پیپلز پارٹی اور کو فارورڈ بلاک کے 12، 12 اراکین اور (ن) لیگ کے7 ارکان کی حمایت حاصل رہی۔اس کے علاوہ انوار الحق نے اپوزیشن جماعتوں سے پاور شیئرنگ فارمولا بھی طے کرلیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…