ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جھوٹ زیادہ دن نہیں چلتا،سچ کو جتنا دبایا جائے وہ اتنا ہی ابھرتا ہے،مریم نواز

datetime 19  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منور (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جھوٹ زیادہ دن نہیں چلتا۔سچ کو جتنا دبایا جائے وہ اتنا ہی ابھرتا ہے،نواز شریف ہی پاکستان کے حقیقی معمار ہیں، زبردستی اور جھوٹ سے ملک پر مسلط کردہ ٹولے کے خلاف تو اب ان کے اپنے گھر سے گواہیاںآنے لگی ہیں۔

وہ گزشتہ روز یہاں ہزارہ تحریک کے کوآرڈینیٹر معروف اسکالر پروفیسر حافظ سجاد قمر سے ملاقات میں بات چیت کررہی تھیں ۔پروفیسر سجاد قمر نے انھیں عمرہ اور روضہ رسولؐ پر حاضری کی مبارک باد دی۔ سجاد قمر نے اس موقع پر مریم نواز کو میاں محمد نواز شریف کے خلاف مقدمات کے ٹرائل پر لکھی گئی اعظم خان کی کتاب ’’ایک اور وزیراعظم ‘‘بھی پیش کی۔مریم نواز شریف نے کتاب پیش کرنے پر سجاد قمر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قلم کار معاشرے کا ضمیر ہوتے ہیں۔میاں نوازشریف کا جو ٹرائل ہوا ،وقت نے ثابت کر دیا کہ وہ صرف انتقامی کارروائی تھی ٹرائل کے نام پر ملک و قوم کے ساتھ ڈرامہ رچایا گیا تھا۔مریم نواز شریف نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ سچ کو کبھی چھپایا نہیں جا سکتا،جو بات کل کوئی بھی نہیں مان رہا تھا آج پوری دنیا کے سامنے آ گئی ہے۔گواہ خود بول پڑے ہیں۔ پاکستان کی مقبول قیادت کو پاکستان سے دور کر کے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا گیالیکن یہی قیادت اب پھر ملک کو بچائے گی اور عوام کی طاقت سے دوبارہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کریں گے۔پروفیسر سجاد قمر نے اس موقع پر مریم نواز شریف کو میڈیا اسٹریٹجی کے حوالے سے بریف کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اور قیادت کے خلاف پھیلائے گئے جھوٹ کا مناسب حکمت عملی کے ذریعے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر انھوں نے تجویز دی کہ نوجوان کالم نگاروں اور لکھاریوں پر مشتمل فورمز بنائے جائیں تاکہ وہ موثر بیانیہ میں مدد دیں۔

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کے لیے جو کارنامے سر انجام دیے ہیں ان کو بار بار بیان کرنے کی ضرورت ہے۔سی پیک سے ملک کامیابی کے ایک نئے راستے پر گامزن ہوا لیکن جنہوں نے اس سفر کو روکا عدالت کا یہ بھی کام ہے کہ ان کرداروں کو قوم کے سامنے لایا جائے جنہوں نے قوم کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔اور ترقی کے سفر کو شدید تنزلی کی طرف لے گئے۔

تا کہ آئندہ کسی کو یہ جرآت نہ ہو سکے۔مریم نواز نے سجاد قمر کی تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس پر پاکستاان واپسی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس سے قبل سابق وفاقی وزیر مذہبی امور اور چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف اور مرکزی کو آرڈی نیٹر پروفیسر حافظ سجاد قمر نے مدینہ منورہ میں سابق وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے بھی ملاقات کی اور انھیں عمرہ ادائیگی پر مبارک باد دی۔

میاں نوازشریف نے ان کا شکریہ ادا کیا۔میاں محمد نواز شریف جو عمرہ ادا کرنے کے بعد مدینہ منورہ پہنچے تھے انھوں نے سردار محمد یوسف اور پروفیسر سجاد قمر کو افطار ڈنر پر مدعو کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، حسین نواز،سہیل ضیاء بٹ سمیت دیگر فیملی ممبران موجود تھے۔سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف پاکستان کا اثاثہ اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کا ضامن ہیں۔پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ نوازشریف پر قسمت مہربان ہے ،پاکستان اس وقت جس مشکل صورت حال سے دوچار ہے اس میں ضرورت ہے کہ حقیقی لیڈرشپ ملک کی بھاگ ڈور سنبھالے۔میاں نوازشریف نے عزم اور حوصلے سے مشکلات کا مقابلہ کیا ہے اور وہ اسی حوصلے کے ساتھ ملک کو دوبارہ بہتری کی طرف گامزن کر سکتے ہیں۔نواز شریف نے اس موقع پر دونوں رہنمائوں کا اپنے لیے دلی جذبات پر شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…