ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

قومی ہاکی کپتان نے بھارت کو کرارا جواب دے دیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) قومی کپتان محمد عمران نے کہا کہ معافی کا مطالبہ بچکانہ ہے، جب ورلڈ فیڈریشن نے ہمارے 2کھلاڑیوں پر پابندی عائد کی تو معاملہ وہیں ختم ہوگیا تھا، پڑوسی حکام بلاوجہ بات کا بتنگڑ بنا رہے ہیں۔ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سے نمائندہ ”ایکسپریس“ کو خصوصی انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ملکی عزت سب سے پہلے ہے،بھارت باہمی سیریز کا انعقاد چاہتا ہے تو اسے پہلے پاکستان آکر کھیلنا ہوگا، انکار کی صورت میں ہمیں بھی اس کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے ، عمران نے کہا کہ پاکستان کس بات کی معافی مانگے، جب ورلڈ ہاکی فیڈریشن نے 2کھلاڑیوں پر سزا کے طور پر میچ کھیلنے کی پابندی لگا دی تو یہ باب بند ہو جانا چاہیے تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس بھارت کے شہر بھوبھنیشور میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں محمد عمران کی قیادت میں گرین شرٹس نے روایتی حریف بھارت کو زیر کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، کھلاڑیوں نے فتح کا جشن بھرپور انداز میں منایا جو بھارت سے ہضم نہ ہوسکا اور پڑوسی میڈیا اوچھی حرکات پر اتر آیا، عالمی فیڈریشن نے بھی میزبان ملک کے دباﺅ میں آتے ہوئے 2پاکستانی کھلاڑیوں پر میچ کھیلنے کی پابندی لگا دی۔ محمد عمران کا کہنا ہے کہ بھارت کرکٹ لیگ کی طرح ہاکی میں بھی پاکستان کھلاڑیوں کو شامل نہیں کرنا چاہتا اور انکار کے بہانے تلاش کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ میری رائے میں سب سے پہلے پاکستان ہے ، اس کے بعد دوسری چیزوں کا نمبر آتا ہے، میں انڈین ہاکی لیگ کھیلنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ پاک بھارت دو طرفہ سیریز کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ اگر پڑوسی ملک ہمارے ساتھ ہاکی تعلقات چاہتا ہے تو اسے سب سے پہلے یہاں آ کر کھیلنا ہو گا، انکار کی صورت میں پاکستان کو بھی بھارت کے ساتھ کھیلنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی متعدد ٹیمیں پاکستان آ کر کھیلنا چاہتی ہیں، ہمیں انھیں صرف یہ باور کرانا ہے کہ سیکیورٹی کاکوئی مسئلہ نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…