جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

حکومت سندھ کے 38مختلف محکموں کی 600 سرکاری گاڑیاں لاپتہ

datetime 16  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)حکومت سندھ کے 38مختلف محکموں کی 600سے زائد سرکاری گاڑیاں لاپتا ہیں جبکہ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی محکمہ کمیونی کیشن اینڈ ٹرانسپورٹ ونگ سے 120گاڑیوں کا ریکارڈ غائب ہے۔جنگ رپورٹرخورشید عباسی کے مطابق علاوہ ازیں 722 گاڑیوں کا ریکارڈ نامکمل ہے۔ اس سلسلے میں نیب اور محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے تحقیقات شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کے اہلکاروں نے کمیونی کیشن اینڈ ٹرا نسپو رٹ ونگ کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر مرزا عامر بیگ کے گھر پر بھی چھاپہ مارا اور محکمہ سے کچھ فائلیں بھی اپنی تحویل میں لے لیں ہیں۔اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ کی انکوئری اینڈ انسپکشن ٹیم کے سربراہ حاجی مظفر علی شجرہ نے رابطہ کرنے پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتا ہونے والی 600سرکاری گاڑیاں 2001سے لیکر اب تک خریدیں گئی تھی اس سلسلے میں تحقیقات ہورہی ہے اور ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی بنائی گءہے۔ واضح رہے کہ کروڑوں روپے مالیت کی خریدیں گئی سرکاری گاڑیوں کی برآمدی کے سلسلے میں وزیر اعلی سندھ کی انسپکشن ٹیم کے علاوہ نیب ، محکمہ اینٹی کرپشن سندھ اور خود سروسز اینڈ جنرل ڈیپارٹمنٹ تحقیقات کررہا ہے تاہم ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔ ذرائع کے مطابق مرزا عامر بیگ کو ملک سے فرار ہونے والے پیپلز پارٹی کے ایک ایم پی اے کی سفارش پر تین اہم عہدے دیے گئے تھےاس سلسلے میں بھی تحقیقات ہورہی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…