لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے۔ عوام کی بے لوث خدمت ہی ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا جب تک جان میں جان ہے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھ رہا ہے۔ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور اعلیٰ معیار کے نئے کلچر کو متعارف کرایاگیاہے