راولپنڈی(نیوز ڈیسک) راولپنڈی میں ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی کے دلچسپ سیمی فائنلز میں کراچی بلیوز اور پشاور ریجن کی ٹیموں نے اپنے میچ جیت کر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا معروف گلوکارہ اینی نے راولپنڈی سٹیڈیم میں اپنی شاندار پرفارمنس سے ایونٹ کو چار چاند لگا دیئے۔راولپنڈی میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں کراچی بلیوز نے ملتان ریجن کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں ایک سو نواسی رنز بنائے ، جواب میں ملتان کی ٹیم ہدف کا کامیاب تعاقب نہ کر پائی اور بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر صرف ایک سو اکیاسی رنز ہی بنا سکی
ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں پشاور نے سیالکوٹ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ کٹوایا ،پشاور ریجن نے ایک سو ستر رنز کاہدف اٹھارہ اعشاریہ چار اوورز میں حاصل کیا ،انٹرنیشنل کرکٹر محمد رضوان نے سینتالیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اس کے علاوہ نامور گلوکارہ اینی نے اپنی شاندار پرفارمنس سے نا صرف شائقین کو خوب محظوظ کیا بلکہ ایونٹ کی رنگینیوں میں اضافہ کر دیا۔
روالپنڈی:کراچی بلیوز اور پشاور ریجن کی فائنل تک رسائی
15
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں