منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

علی امین گنڈاپور کو جیل بھیج دیا گیا

datetime 7  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان /اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کو عدالت نے 6 دن کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے علی امین گنڈاپور کے ڈی آئی خان میں درج دونوں مقدمات خارج کردئیے۔بھکر اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے عدالت سے علی امین گنڈاپور

کی حوالگی کی استدعا کی گئی جو عدالت نے مسترد کردی۔اس سے قبل علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلام آباد میں دہشتگردی اور غداری کی دفعات کے تحت ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما کے خلاف مقدمہ تھانہ گولڑہ میں مجسٹریٹ قیصر نعیم کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں ان کے ساتھی اسد خان کا نام بھی شامل ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے اسلام آباد کی سوسائٹی میں اسلحے اور بندے جمع کرنے کا کہا، ملزمان نے آڈیو میں کہا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پورے اسلام آباد پر قبضہ کر لیں گے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے پولیس کو بھی دھمکی دی تاکہ وہ اپنے فرائض سر انجام نہ دے سکے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز علی امین گنڈاپور نے وکلاء اور پولیس کے مذاکرات کے بعد پشاور ہائیکورٹ ڈیرہ اسماعیل خان بینچ کے گیٹ پر پولیس کو گرفتاری دی تھی۔ علی امین گنڈاپور کو عدالت نے 6 دن کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے علی امین گنڈاپور کے ڈی آئی خان میں درج دونوں مقدمات خارج کردئیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…