جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد مارے گئے، ایک جوان شہید

datetime 5  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی وزیرستان (این این آئی)جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق شن وارسک کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران فورسز

اوردہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد مارے گئے جن میں دہشت گرد کمانڈر جان محمد عرف چراغ بھی شامل ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد فورسز کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی حامد رسول شہید اور دو افسران سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ 31 سالہ شہید سپاہی حامد رسول کا تعلق راولپنڈی سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…