ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی نائب وزیر سیاحت شہزادی ھیفا بنت محمد نے کہا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 2030 میں سیاحتی دوروں کا ہدف 75 ملین سے بڑھا کر 100 ملین تک کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے
انہوں نے کہا کہ میں اس وقت سیاحت کی حکمت عملی پر کام کر رہی تھی۔ ہم ابتدائی مرحلے میں تھے اور ہم نے قومی سیاحت کی حکمت عملی کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا جس میں بین الاقوامی سیاحت شامل تھی۔ ہم نے ابتدائی تخمینہ مقرر کیا۔شہزادی ھیفا نے کہا کہ عزت مآب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ پہلی ملاقاتوں کے دوران، ہم نے سیاحت کے اہداف کے بارے میں ابتدائی اعداد وشمار تیار کیے جو ہم چاہتے ہیں۔ ہم نے سیاحتی دوروں کی ہدف کی تعداد پیش کرنا شروع کی۔ میں نے بتایا کہ ہم سنہ 2030 تک 75 ملین سیاحوں کا ہدف رکھتے ہیں تاہم ولی عہد نے کہا کہ 100 ملین کا ہدف مقرر کیا جائے۔