منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب،یواے ای اوراوپیک پلس کے دیگر ممالک کا تیل پیداوارمیں کٹوتی کا اعلان

datetime 3  اپریل‬‮  2023 |

ریاض(این این آئی )سعودی عرب اور اوپیک پلس میں شامل دیگر تیل پیداکنندگان نے اتوار کے روز رضاکارانہ طور پر اپنی اپنی تیل پیداوار میں یومیہ کمی کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے کہا کہ وہ مئی سے 2023 کے آخر تک یومیہ 500،000 بیرل(بی پی ڈی)پیداوار میں

کمی کرے گا۔روس کے نائب وزیر اعظم نے یہ بھی 2023 کے آخر تک 500،000 بیرل یومیہ رضاکارانہ کٹوتی میں توسیع کا اعلان کیاہے۔متحدہ عرب امارات، کویت، عراق،عمان اور الجزائر نے بھی رضاکارانہ طور پر اسی مدت کے دوران میں تیل کی یومیہ پیداوار میں کمی کا اعلان کیا ہے۔متحدہ عرب امارات مئی سے 2023 کے اختتام تک رضاکارانہ طور پر تیل کی پیداوار میں 144,000 بیرل یومیہ کمی کرے گا۔کویت نے 128,000 بیرل یومیہ کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔ عراق نے کہا کہ وہ پیداوار میں 211،000 بیرل یومیہ اور عمان نے 40،000 بیرل یومیہ پیداوار میں کٹوتی کا اعلان کیا ۔الجزائر نے کہا کہ وہ اپنی پیداوارمیں 48,000 بیرل کی کٹوتی کرے گا۔سعودی عرب کی وزارتِ توانائی نے ایک بیان میں کہا کہ مملکت کی جانب سے رضاکارانہ کٹوتی حفظ ماتقدم کے طورپرکی جارہی ہے جس کا مقصدتیل کی مارکیٹ کے استحکام کی حمایت کرنا ہے۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…