لاہور(نیوز ڈیسک)دورہ زمبابوے کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان چند روز میں کردیا جائے گا، چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوینٹی میں نئے کھلاڑیوںکو آزمایا جائےگا۔دورہ زمبابوے کیلئے پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی اسکواڈ کو حتمی شکل دی جارہی ہے، کوچ وقار یونس اور ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی سے مشاورت ہوگئی، ٹی ٹوینٹی کپتان شاہد آفریدی سے بات چیت آج ہو گی۔چیف سلیکٹر ہارون رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوینٹی کپ میں نئے کھلاڑیوں کو آزمایا جائےگا۔ڈومیسٹک ٹی ٹوینٹی کے سیمی فائنل اور فائنل میں بھی ان کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائےگا ، سوپر لیگ کیلئے بھی اسی ٹورنامنٹ سے کئی نوجوان مل سکتے ہیں۔پاکستان ٹیم کا تربیٹی کیمپ 17 ستمبر سے شروع ہوگا زمبابوے کے دورے پر ٹیم دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی ٹی ٹوئِنٹی سیریز کا آغاز 27سمتبر سے اور ون ڈے سیریز کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا۔