جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

عمران خان کی سکیورٹی فراہمی کی درخواست پر وزارت داخلہ اور وفاق کو نوٹس جاری

datetime 3  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی سکیورٹی فراہمی کی درخواست پر وزارت داخلہ اور وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔پیرکو سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی فراہمی کی درخواست پر

چیف جسٹس ہائیکورٹ عامر فاروق نے سماعت کی۔چیف جسٹس نے ریماکس میں کہا کیا عمران خان کو بطور سابق وزیراعظم سکیورٹی نہیں مل رہی؟۔چیف جسٹس نے ریماکس میں کہا کہ کسی کو خطرات لاحق ہونے پر سکیورٹی کے کیا ایس او پیز ہیں؟ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بہت سی سکیورٹیز واپس لی تھیں، سابق چیف جسٹس نے کہا تھا کہ کسی کو خطرہ ہو تو سکیورٹی دی جا سکتی ہے، کیا وہ ایس او پیز اب بھی اِن فیلڈ ہیں یا نہیں؟ یہ بھی دیکھ لیں۔فیصل فرید ایڈووکیٹ نے کہا پولیس جس کے ماتحت ہے وہی دھمکیاں دے رہا ہے، وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان سے سکیورٹی واپس لے لی گئی تھی۔بعدازاں نے اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 اپریل کو جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…