ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

رات کے آخری پہرہارٹ اٹیک کا امکان زیادہ ہوتا ہے

datetime 6  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دل کا دورہ انسانی جسم پر ٹوٹنے والی وہ قیامت ہے جو لمحوں میں جان لے جاتی ہے۔ ایسے متعدد عوامل ہیں کہ جو دل کے دورے کا خطرہ بڑھادیتے ہیں، اور ان میں ذہن کی ہیجانی کیفیات بھی شامل ہیں۔امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ رات کے آخری پہر شدید ذہنی ہلچل پیدا کرنے والے خواب زیادہ آتے ہیں اور ان کی وجہ سے دل کے دورے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ یہ عنصر اتنا اہم ہے کہ اس کا بالواسطہ نتیجہ یہ ہے کہ دل کا دورہ پڑنے کی سب سے زیادہ شرح رات کے آخری پہر اور خصوصاً صبح کے وقت ہے۔تحقیق کے اعداد و شمار کے مطابق صبح 6 بجکر 53 منٹ وہ وقت ہے کہ جب انسان کو دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ سب سے زیادہ ہے۔ شدید کیفیات پیدا کرنے والے خوابوں کی وجہ سے دل کی دھڑکن بہت تیز ہوجاتی ہے اور آکسیجن کا استعمال بھی بڑھ جاتا ہے۔ ایڈرنیل گلینڈ سے ایڈرینا لین ہارمون کا اخراج بڑھ جاتا ہے اور یوں نیند سے اچانک ہڑبڑا کر اٹھنے اور نتیجتاً دل کی شریانوں کے پھٹنے سے دل کا دورہ پڑجاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…