جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

اعلیٰ عدالت کے سابق جج نے سپریم کورٹ اختیارات پر قانون سازی آئین سے متصادم قرار دے دی

datetime 30  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کے تناظر میں حکومت اور عدالت عظمیٰ کے درمیان ترجیحات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) وجیہ الدین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے اختیارات پر پارلیمان کی قانون سازی آئین پاکستان سے متصادم ہے۔ انہوں نے کہا کہ

آئین کی شق 191 سپریم کورٹ کو اپنے رسم و رواج اور طریقہئ کار پر قواعد و ضوابط ترتیب دینے کا اختیار دیتی ہے۔ اب اگر پارلیمان وہی اختیارات بذریعہ قانون سازی استعمال کرنے پر راغب ہو تو دو نتائج ابھر کر سامنے آ جائیں گے۔ اول یہ کہ عدلیہ کی خود مختاری مجروح ہوگی۔ دوئم، پارلیمنٹ عدالت کی آزادی میں مداخلت کی بنیاد پر مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ کے دائرہ اختیارات یا (separation of powers) اصولوں سے روگردانی کی مرتکب ہوجائے گی۔ اس طرح کے آئین سے متصادم قوانین کالعدم قرار پاتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی آئینی ترمیم بھی دستور کے فریم ورک یا بنیادی ڈھانچے سے انحراف کی بنا کوئی متبادل نہیں۔ جسٹس وجیہ نے مزید بتایا کہ مجوزہ قانون اگر دونوں ایوانوں سے منظور بھی ہو جائے تو صدر پاکستان کچھ عرصہ غور فکر کیلئے اپنے پاس روک کر واپس بھی کر سکتے ہیں اور پھر دوبارہ ایسا قانون صدر کو ارسال کیا جائے تو قلیل مدت کے بعد وہ پارلیمان سے منظور کردہ تصور کیا جائے گا۔ لیکن اس کارروائی میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔ جسٹس وجیہ نے مزید کہا کہ مسئلے کا واحد حل خود سپریم کورٹ کا اپنے استحقاق پر متعلقہ رولز وضع کرنا ہے، جو سپریم کورٹ میں دو آرا ہونے کے سبب مناسب انداز میں کیا جانا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…