کراچی(نیوز ڈیسک)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 37 پیسے اضافہ ہو گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 283 روپے 85 پیسے سے بڑھ کر 283 روپے 92 پیسے ہو گئی ہے۔