پاکستان آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کاپانچواں اور آخری میچ26جنوری کوکھیلا جائیگا
ایڈیلیڈ (این این آئی)پاکستان آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کاپانچواں اور آخری میچ26جنوری کو کھیلاجائیگا۔یہ میچ اوول کے ایڈیلیڈ سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق 8 بجکر20 منٹ پر شروع ہوگا۔آخری میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی جبکہ سٹیون سمتھ آسٹریلیا کی قیادت کریں گے۔