بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

ڈالرپھر مہنگا ہو گیا ‎

datetime 8  جنوری‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا جس کے باعث انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر 160.32روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 160.25روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید12پیسے کے

اضافے سے160روپے سے بڑھ کر160.12روپے اور قیمت فروخت22پیسے کے اضافے سے160.10روپے سے بڑھ کر160.32روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے159.90روپے سے بڑھ کر160روپے اور قیمت فروخت160.20روپے سے بڑھ کر160.25روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید195روپے سے گھٹ کر194.50روپے ہوگئی اور قیمت فروخت196.50روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈٖ کی قیمت خرید215.50روپے سے بڑھکر216روپے اور قیمت فروخت217روپے سے بڑھ کر218روپے ہوگئی۔‎دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 700روپے کی کمی سے ایک لاکھ14ہزار600روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولر ز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت23ڈالرکی کمی سے1893 ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی مارکیٹوں میں سونے کی ایک تولہ سونے کی قیمت700روپے کی کمی سے گھٹ کر1لاکھ 14ہزار600روپے اور دس گرام سونے کی قیمت600روپے کی کمی سے 98251روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت50روپے کی کمی سے 1350روپے ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…