نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1سے برابر کرلی

22  اپریل‬‮  2024

راولپنڈی(این این آئی)کیویز نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں شاہینوں کو دبوچ لیا،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1سے برابر کرلی۔تفصیلات کے مطابق پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل بریسول نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم اور صائم ایوب نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا تاہم 55کے مجموعی سکور پر صائم ایوب 5چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 32رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے اس کے بعد محمد رضوان نے بابراعظم کا اچھا ساتھ دیا۔

بابراعظم 4چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 33رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 22رنز بنانے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر باہر چلے گئے جس کے بعد عثمان خان بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 5رنز بناسکے۔ شاداب خان نے 4چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے41رنز بنائے۔ عرفان خان 30اور افتخار احمد 2رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں پر 178رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سودھی نے 2جبکہ جیک ڈفی اور بریسول نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں مہمان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 3وکٹوں کے نقصان پر 18.2اوورز میں 179رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین نے 9چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 87رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلا دی، دیگر کیویز بلے بازوں میں فاکس کرافٹ 31، ٹم رابنسن 28اور ٹم سیفرڈ 21رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…