پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آسٹریلیا سے ورلڈکپ فائنل ہارنے پر بھارتی کرکٹ فین کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)آسٹریلیا کے ہاتھوں آئی سی سی مینز ورلڈکپ فائنل ہارنے پر بھارتی کرکٹ فین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو بھارتی ٹیم آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں مسلسل اپنے 10 میچز جیت کر فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست کھا بیٹھی۔فائنل میں ناقص کارکردگی پر جہاں کچھ بھارتی فینز ٹیم پر برس پڑے اس موقع پر ایک انڈین ٹیم کے مداح نے یہ شکست دل پر لے لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے شہر تروپتی سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ سافٹ ویئر انجینیئر جیوتی کمار یادیو بھارت کی شکست کے بعد کپتان روہت شرما کے آنکھوں میں آنسو دیکھ کر بہت افسردہ ہوئے ، انہیں اتنا غم ہوا کہ انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ زمین پر گر گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمار یادیو کے دوست انہیں فورا اسپتال لے کر گئے لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ڈاکٹروں کے مطابق ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔واضح رہے کہ اتوار کو ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا اور بھارتی ٹیم ایک بار پھر آئی سی سی ایونٹ جیتنے میں ناکام رہی۔

ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم کے کھلاڑی فائنل میں ہار کے بعد رو پڑے تھے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں فائنل میں شکست کے بعد بھارتی بولر محمد سراج کو دیگر کھلاڑیوں کو روتے ہوئے دیکھا گیا۔بھارت کپتان روہت شرما کے آنکھوں میں بھی بظاہر آنسو دکھائی دئیے۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…