پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

ورلڈکپ کیلئے بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور چال، بھارتی میڈیا نے مودی سرکار کا بھانڈا پھوڑ دیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی حکومت نے آئندہ ماہ شروع ہونے والے ورلڈکپ کیلئے پاکستانی فینز اور صحافیوں کو محدود ویزے جاری کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ کیلئے سوائے پاکستان کے تقریباً تمام ٹیموں کو ویزے جاری ہو چکے ہیں تاہم بھارتی حکومت نے پاکستانی ٹیم کو تاحال ویزے جاری نہیں کیے جس کی وجہ سے پاکستانی اسکواڈ کی روانگی تاخیر کا شکار ہے اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے این او سی نہ ملنے کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کو تاحال ویزے جاری نہیں ہو سکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2016 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی طرز پر اس ورلڈکپ کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے، پاکستانی فینز اور صحافیوں کو محدود ویزے جاری کیے جائیں گے اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام نے کہا کہ پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو کتنے ویزے جاری کیے جائیں گے ابھی کچھ اندازہ نہیں ہے۔بی سی سی آئی حکام کے مطابق وزارت خارجہ اور آئی سی سی کے ساتھ مل کر ویزوں کی تعداد پر کام جاری ہے، کچھ پاکستانی شائقین کو ورلڈکپ کے میچز کے لیے ویزے جاری کر دیے جائیں گے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستانی شائقین اور صحافیوں کو متعدد شہروں کا ویزا جاری کیا جائے گا۔یاد رہے کہ 2016 میں بھارتی حکومت نے پاکستانی شائقین کو ایک میچ کے 250 ویزے جاری کیے تھے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…