ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

بسمعہ معروف نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا

datetime 1  مارچ‬‮  2023 |

لاہو ر( این این آئی) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دینے والی بسمعہ معروف نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا البتہ وہ بطور کھلاڑی ٹیم کے لئے دستیاب ہوں گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے

سربراہ نجم سیٹھی نے لکھا کہ انہوں نے بسمہ معروف کا استعفیٰ قبول کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بسمہ معروف نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتی ہیں۔خوشی کی بات ہے کہ وہ پاکستان کے لیے کھیلتی رہیں گی اور اپنے ملک کا نام روشن کریں گی۔بسمہ کی قیادت میں قومی ویمن ٹیم کی پرفارمنس کا گراف ملاجلا رہا، کمزور ٹیموں کے خلاف ٹیم کی مجموعی پرفارمنس اچھی رہی جبکہ مضبوط ٹیموں کے خلاف کارکردگی غیر معیاری رہی۔اعداد شمار کے مطابق بسمہ معروف کی کپتانی میں 62میں سے 27ٹی ٹونٹی میچز میں کامیابی پائی جبکہ 32میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی طرح 34میں سے 16ون ڈے میچز میں بطور کپتان بسمعہ سرخرو رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…