جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

پاکستان کی کٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کا طوفان آگیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)پاکستان کی کٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کا طوفان آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سے قومی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کیلئے کٹ کی رونمائی کردی گئی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ میں بنیادی کلر ڈارک گرین ہے

جبکہ لائٹ گرین اور یلو کلر کو استعمال کرتے ہوئے ٹھنڈر کی تھیم اپنائی گئی ہے۔ کلر تھیم کی وجہ سے سوشل میڈیا پر اس سے متعلق دلچسپ میمز کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ پی سی بی اس ماسٹر پیس ویڈیو (لال تربوز والی ویڈیو)کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ یہ تربوز کی کٹ؟ اسے پسند کرنے کی ایک اور وجہ سامنے آگئی۔کٹ کے سے متعلق ایک صارف نے کھلاڑیوں کی تصویر کے ساتھ لکھا انکل ایک تربوز دے دیں۔ایک صارف نے تحریر کیا کہ یہ بہت ہی عمدہ کِٹ ہے، آپ اسے تربوز بولیں یا کچھ اور لیکن اگر اسی کٹ میں پاکستان ورلڈکپ جیتا تو آپ اسے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ ایک صارف نے کٹ سے متعلق ٹرولنگ کرنے والوں کو ہی دلچسپ میم کے ساتھ ٹرول کردیا۔



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…