پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے بادشاہ کرس گیل کا آج پاکستان آنے کا اعلان

datetime 19  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نیوزی لینڈ ٹیم کی پاکستان سے کرکٹ کھیلے بغیر واپسی پر ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل پاکستان کی حمایت میں میدان میں آگئے اپنی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور کرس گیل نے کہا ہے کہ وہ پاکستان جارہے ہیں، ان کے ساتھ کون آرہا ہے؟۔کرس گیل کا یہ بیان سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، ان کے بیان کا پاکستانی

کھلاڑیوں نے بھی خیرمقدم کیا ہے۔سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ اصل چیمپئن تو آپ ہیں جبکہ شاداب خان نے کہاکہ آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کے کرکٹر کرس گیل کے ملک آنے کے اعلان پر گلوکار عاصم اظہر نے بریانی سے ان کی تواضع کی پیشکش کردی۔ویسٹ انڈیز کے کرکٹر کرس گیل نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان جانے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ میں پاکستان جارہا ہوں کون میرے ساتھ آرہا ہے؟کرس گیل کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا تھا کہ آپ کو خوش آمدید میرے بھائی، آپ اپنے گھر آرہے ہیں جس کے بعد سے ٹوئٹر پر کرس گیل کے اس اعلان پر انہیں سراہا جارہا ہے اور ان کے نام کا ہیش ٹیگ بھی ٹاپ ٹرینڈ ہے۔جہاں سوشل میڈیا صارفین نے کرس گیل کی ٹوئٹ پر ان کی تعریف کی وہی گلوکار عاصم اظہر نے انہیں بریانی کی

پیشکش کردی۔گلوکار عاصم اظہر نے جوابی ٹوئٹ کی کہ خوش آمدید کرس گیل، ہم آپ کی مہمان نوازی اچھی بریانی، بہترین موسیقی اور سیکیورٹی سے کریں گے۔علاوہ ازیں پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کرس گیل کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ لیجنڈ آپ سے وہی ملیں گے۔کرس گیل کی جانب سے مزید کچھ نہیں بتایا گیا کہ وہ واقعی پاکستان

آرہے ہیں یا نہیں مگر کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ وہ ان دنوں آئی پی ایل کے لیے دبئی میں موجود ہیں۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے 2 روز قبل 17 ستمبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ سے چند لمحے قبل ہی سیکیورٹی خطرے کے باعث دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…