پی ایس ایل 2020 کی کل انعامی رقم 10 لاکھ امریکی ڈالرز،فائنل کی فاتح ٹیم ایونٹ کی چمچماتی ٹرافی کے ہمراہ کتنی رقم کی حقدار ٹھہرے گی؟جانئے

18  فروری‬‮  2020

لاہور(این این آئی) ایشیا کپ 2008 کے بعد پاکستان میں سب سے بڑے کرکٹ میلے، ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020، میں کل10 لاکھ امریکی ڈالرز کی مالیت کی انعامی رقم تقسیم کی جائیں گی۔ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ فائنل کی فاتح ٹیم ایونٹ کی چمچماتی ٹرافی کے ہمراہ 5 لاکھ امریکی ڈالر زکی حقدار ٹھہرے گی۔

ایونٹ کی رنرزاپ ٹیم 2 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم وصول کرے گی۔اس کے علاوہ ایونٹ کے دوران ہر میچ کے بہترین کھلاڑی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا جائے گا۔ ایونٹ میں کل 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ ہر میچ کا بہترین کھلاڑی 4500 امریکی ڈالرز پر مشتمل انعامی رقم وصول کرے گا۔80 ہزار امریکی ڈالر زمالیت کی انعامی رقم ایونٹ کے بہترین کھلاڑی، بہترین بلے باز، بہترین بالر اور اسپرٹ آف کرکٹ کے ایوارڈزجیتنے والوں میں برابری کی بنیاد پر تقسیم ہوگی۔باقی ماندہ انعامی رقم ٹورنامنٹ کے دوران بہترین کیچ، بہترین رن آئوٹ اور سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑیوں کے لیے مقررہ انعامات کی مد میں تقسیم کی جائے گی۔ 34 میچز پر مشتمل 32 روزہ ایونٹ، ایچ بی ایل پی ایس فائیو، ایشیا کپ 2008 کے بعد پاکستان میں کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ ہے۔ بارہ سال قبل 4 ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ کی ٹیموں پر مشتمل ایونٹ لاہور اور کراچی میں کھیلا گیا تھا۔ ایشیا کپ 2008 میں کل 13 میچز کھیلے گئے تھے۔ ایونٹ کے فائنل میں سری لنکا نے بھارت کو 100 رنز سے شکست دی تھی۔اس سے قبل پاکستان، آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 1987 اور 1996 کے میچوں کی میزبانی بھی کرچکا ہے۔

ورلڈکپ 1987 میں پاکستان نے 7 مختلف مقامات پر 10 میچوں کی میزبانی کی تھی۔ورلڈ کپ 1996 میں پاکستان نے 6 مختلف مقامات پر 16 میچوں کی میزبانی کی تھی۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ہے جو ملک کے 4 مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے 9 میچز کراچی، 14 لاہور، 8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ایونٹ کا افتتاحی میچ 20 فروری کو دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔میچ 9 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا، اس سے قبل 6:45 بجے ایونٹ کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…