حفیظ کا باؤلنگ ایکشن کلیئر، پی ایس ایل میں باؤلنگ کروانے کے کیلئے اہل قراردے دیا گیا

13  فروری‬‮  2020

لاہور (آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کا باولنگ ایکشن قانونی قرار دے دیا گیا ہے اور اب وہ انٹرنیشنل مقابلوں میں باؤلنگ کر سکیں گے۔ذرائع کے مطابق محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن آئی سی سی کی منظور شدہ لاہور کی مقامی یونیورسٹی کی بائیو مکینک لیب میں لیا گیا جس میں ان کے بازو کا خم 15ڈگری کی قانونی حد میں پایا گیا۔آئی سی سی کی جانب سے حتمی اعلان ہونے کے بعد محمد حفیظ عالمی مقابلوں کے ساتھ ساتھ پاکستان سپر لیگ میں بطور آل راؤنڈر

باؤلنگ کروا سکیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں انگلش کرکٹ بورڈ نے قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا تھا جس کے سبب وہ انگلش کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ایونٹس کے ساتھ ساتھ عالمی ایونٹس میں شرکت سے محروم ہو گئے تھے۔محمد حفیظ کا ایکشن اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی کئی مرتبہ رپورٹ ہو چکا ہے اور انہیں متعدد مرتبہ پابندیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے تاہم ہر بار وہ اپنے ایکشن کو کلیئر کرانے میں کامیاب رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…