پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز، تیسرا میچ بارش کی نذر، پاکستان کی نمبر ایک پوزیشن برقرار، خریدے گئے ٹکٹس بارے بھی انتہائی اہم اعلان

27  جنوری‬‮  2020

لاہور(این این آئی)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا تیسرا میچ بارش کے سبب منسوخ کردیا گیا، ٹی ٹونٹی سیریز میں 0-2 کی فتح کی بدولت پاکستان کی عالمی نمبر ایک پوزیشن برقرار ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ نے بارش کی نذر ہونے والے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے خریدے گئے ٹکٹ کی قیمت واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز کا تیسرا میچ بھی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا لیکن لاہور میں صبح سے جاری مسلسل بارش کے سبب میچ کا ٹاس بھی ممکن نہ ہو سکا۔اس دوران امپائرز نے کئی مرتبہ گراؤنڈ کا رخ کیا لیکن تواتر کے ساتھ جاری بارش کے سبب میچ شروع ہونے کا امکان پیدا نہ ہو سکااوربالآخر بارش نہ رکنے کے بعد امپائرز نے دونوں ٹیموں کے کپتان اور میچ ریفری سے مشاورت کے بعد میچ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جنہوں نے بطور کپتان پہلی سیریز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔میچ بارش کی نذر ہونے اور سیریز میں 0-2 کی فتح کی بدولت پاکستان کی ٹیم عالمی نمبر ایک پوزیشن بھی برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔عالمی درجہ بندی میں پاکستان 270پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا 269پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے اور بھارت پانچویں نمبر پر موجود ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بارش کی نذر ہونے والے تیسرے ٹی20 میچ میں شائقین کے ٹکٹ کی قیمت واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔تاہم اس حوالے سے طریق کار بعد میں طے کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ طو رپر شائقین کرکٹ کوریئر سینٹرز پر ٹکٹس واپس کر کے قیمت واپس وصول کر سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…