تین ملکی کرکٹ سیریز، زمبابوے نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

21  ستمبر‬‮  2019

چٹا گانگ( آن لائن )تین ملکی کرکٹ سیریز میں زمبابوے نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے ہرا دیا، فاتح ٹیم نے 156 رنز کا ہدف آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے زمبابوین کپتان ہیملٹن مساکڈزا نے 71 رنز کی یادگار اننگز کھیلی، انہیں مرد میدان قرار دیا گیا۔جمعہ کو چٹاگانگ میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے، رحمان اللہ نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 47 گیندوں پر 61

رنز بنائے جس میں چار چھکے بھی شامل تھے، حضرت اللہ زازئی 31 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ زمبابوے کی جانب سے موفو نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں زمبابوے نے مطلوبہ ہدف 19.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے زمبابوین کپتان ہیملٹن مساکڈزا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور پانچ چھکوں کی مدد سے 71 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، چکابا نے 39 رنز بنائے، شان ولیمز 20 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ مجیب الرحمان نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ مساکڈزا کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…