سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان

19  ستمبر‬‮  2019

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔سیریز کا آغاز 27 ستمبر سے ہوگا، ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز 20 ستمبر سے کیا جارہا ہے۔ شائقین نجی کورئیر سروس سے

آن لائن ٹکٹ خرید سکتے ہیں جبکہ کورئیر سروس کے مراکز پر ٹکٹوں کا اجراء 21 ستمبر سے شروع ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی میں شیڈول میچز کیلئے پی ایس ایل مقابلوں کیلئے مختص قیمتوں کو برقرار رکھا ہے،27 ستمبر سے 2 اکتوبر تک جاری رہنے والی ایک روزہ سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 3000 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔اقبال قاسم، نسیم الغنی، وسیم باری، محمد برادرز اور انتخاب عالم انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 500 جبکہ آصف اقبال، وقار حسن اور ماجد خان انکلوڑرز کے ٹکٹ کی قیمت 1000 روپے مقرر کی گئی ہے۔وسیم اکرم، عمران خان اور ظہیر عباس انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 2000 جبکہ حنیف محمد، جاوید میانداد اور فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 3000 روپے مختص کی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے بھی ٹکٹوں کے نرخ کم رکھے ہیں۔انضمام الحق، نذر، قائد، امتیاز احمد، ظہیرعباس، حنیف محمد، ماجد خان، عبدالقادر، سعید احمد اور سرفراز نواز انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 500 جبکہ عبدالحفیظ کاردار، راجاز، جاوید میانداد اور سعید انور انکلوڑرز کے ٹکٹ کی قیمت 1500 روپے مقرر کی گئی ہے۔عمران خان اور فضل محمود انکلوڑرز کے ٹکٹ کی قیمت 3000 جبکہ وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 5000 روپے مقرر کی گئی ہے۔شائقین کرکٹ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹیں خرید سکتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے شراکت دار کے تعاون سے ٹکٹ کی تیاری میں ایک مخصوص ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے جسے دوبارہ تیار کرناممکن نہیں لہٰذا پی سی بی اصل ٹکٹ رکھنے والے تمام شائقین کرکٹ کے اسٹیڈیم میں داخلے کی ضمانت دیتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…